مسجد و امام بارگاہ قصر آل محمد ص بنگلہ کمبوہ قصور

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • مسجد و امام بارگاہ قصر آل محمد ص بنگلہ کمبوہ قصور

مسجد و امام بارگاہ قصر آل محمد ص بنگلہ کمبوہ قصور like the videos share and follow i will send all new incoming majlis videos in ksaur

😭😭
20/06/2026

😭😭

20/06/2026

*تاریخ کہتی ہے کہ ہوا چار کو آغازِ ستم*
*سات محرم کو فرات پہ تھا دشمن کا قدم*
*پیاس بڑھتی گئی خیموں میں مگر یاد رہے*
*ہاتھ کٹ کر بھی گرا نہ غازی عباسؑ کا علم*
🥺❤️‍🩹🙌

20/06/2026

کیا بتائیں کربلا میں ہم نے کیا کیا دیکھا
ہم نے لاکھوں میں شبیرﷻ کو تنہا دیکھا!
🥀🪔❤️‍🩹

19/06/2026

یزید نقشۂ جور و جفا بناتا ہے
حسینؑ اس میں خطِ کربلا بناتا ہے
یزید موسمِ عصیاں کا لا علاج مرض
حسینؑ خاک سے خاکِ شفا بناتا ہے
یزید کاخِ کثافت کی ڈولتی بنیاد
حسینؑ حسن کی حیرت سرا بناتا ہے
یزید تیز ہواؤں سے جوڑ توڑ میں گم
حسینؑ سر پہ بہن کی ردا بناتا ہے
یزید لکھتا ہے تاریکیوں کو خط دن بھر
حسینؑ شام سے پہلے دیا بناتا ہے
یزید آج بھی بنتے ہیں لوگ کوشش سے
حسینؑ خود نہیں بنتا، خدا بناتا ہے
Ghulam Muhammad Qasir

15/06/2026
12/06/2026

مینار پاکستان لاہور کانفرنس میں شرکت کیلئے آپ کس شھر سے تشریف لا رہے ہیں۔۔؟
کمینٹس میں بتائیں

🚩 چلو چلو مینار پاکستان چلو*🛑 شہیدِ امت کانفرنس 🛑**🗓️ بتاریخ*: 13 جون 2026ء*◾️  بروز*: ہفتہ*📍 بمقام: مینار پاکستان لاہور...
12/06/2026

🚩 چلو چلو مینار پاکستان چلو

*🛑 شہیدِ امت کانفرنس 🛑*

*🗓️ بتاریخ*: 13 جون 2026ء
*◾️ بروز*: ہفتہ
*📍 بمقام: مینار پاکستان لاہور*

> اتحادِ امت فورم پاکستان

13/02/2025

15 شعبان المعظم وہ عظیم الشان رات ہے، وہ مقدس گھڑی ہے، جب رحمتِ الٰہی کی بارش ہر طرف برستی ہے۔ 15 شعبان المعظم کی مبارک شب جسے شبِ برأت کہا جاتا ہے!
وہ رات جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بے حد و حساب رحم فرماتا ہے، گناہ معاف کرتا ہے، مقدر لکھے جاتے ہیں اوردعائیں قبول کی جاتی ہیں۔
سب سے بڑھ کر!
یہ وہی شب ہے جس میں زمین کو اس کے آخری نجات دہندہ، منجی بشریت، حضرت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی نوید ملی!
یہ رات رحمت، برکت، مغفرت اور نجات کی رات ہے!
✅ وہ رات جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو جہنم سے آزاد فرماتا ہے۔
✅ وہ رات جس میں اعمال نامے پیش کیے جاتے ہیں، رزق، عمر اور تقدیر کے فیصلے کیے جاتے ہیں۔
✅ وہ رات جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"ہے کوئی مغفرت مانگنے والا کہ میں اسے بخش دوں؟
ہے کوئی رزق طلب کرنے والا کہ میں اسے رزق عطا کروں؟
ہے کوئی مصیبت زدہ کہ میں اس کی مشکل آسان کر دوں؟"

اللہ اکبر! یہ رات وہ موقع ہے جب ہم سب کو اللہ کی بارگاہ میں جھک جانا چاہیے، گڑگڑانا چاہیے، استغفار کرنا چاہیے اور اپنی بخشش کی دعا مانگنی چاہیے۔
یہی وہ مبارک رات ہے جب ظلمت کے پردے چاک ہوئے، زمین و آسمان خوشی سے جھوم اٹھے، کائنات کے ذرے ذرے نے تسبیح پڑھی، کیونکہ اس شب وہ ہستی تشریف لا رہی تھی جن کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا:

"اگر دنیا کی عمر کا صرف ایک دن باقی ہوگا تو اللہ اس دن کو اتنا طول دے گا کہ میرے اہل بیت میں سے ایک شخص (امام مہدی علیہ السلام) ظہور فرمائیں گے اور زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے، جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوگی۔"
(صحاح ستہ، مسند احمد، سنن ابوداؤد، سنن ابن ماجہ)

255 ہجری کا سنہری لمحہ تھا جب سیدۃ النساء، حضرت نرجس خاتونؑ سلام اللہ علیہا کے آنگن میں پردہ غیب سے سورج طلوع ہونے والا تھا،
امام حسن عسکری علیہ السلام نے اپنی پھوپھی، حضرت حکیمہ خاتونؑ کو فرمایا کہ آج شب اللہ کی آخری حجت کی ولادت ہوگی۔
رات کا وقت آیا، سحر قریب تھی، اچانک فضا خوشبوؤں سے معطر ہوگئی، نور کی بارش ہونے لگی، اور ایک ایسا لمحہ آیا جب ایک چمکتا دمکتا چاند اس دنیا میں وارد ہوا۔ امام حسن عسکری علیہ السلام نے اس نو مولود کو گود میں لے کر فرمایا:
"یہی وہ امام ہے، یہی وہ منجی ہے، یہ وہ وارثِ انبیاء ہے جس کے ہاتھوں زمین عدل و انصاف سے بھر جائے گی!"
یہ کوئی معمولی ولادت نہ تھی، بلکہ یہ زمین و آسمان کے نظام کو بدلنے والے امام کی آمد تھی!
✅ وہی امام جنہیں حضرت نوحؑ، حضرت ابراہیمؑ، حضرت موسیٰؑ، حضرت عیسیٰؑ اور نبی کریم ﷺ نے بشارت دی تھی۔
✅ وہی امام جو ہر مظلوم کے مددگار ہیں، ہر یتیم کے کفیل ہیں، ہر مجبور کی امید ہیں!
✅ وہی امام جن کے ظہور کے انتظار میں پوری کائنات ہے، اور جب وہ ظہور فرمائیں گے تو دنیا میں ظلم کا خاتمہ ہوگا، عدل و انصاف کا راج ہوگا!

اس عظیم الشان رات میں
1️⃣ نمازِ شب پڑھیں، استغفار کریں، اللہ کی رحمت کے طلبگار بنیں۔
2️⃣ زیارتِ امام حسینؑ پڑھیں، کیونکہ امام مہدی علیہ السلام نے فرمایا ہے: "اگر تم چاہتے ہو کہ مجھ سے ملاقات کرو، تو میرے جدِ مظلوم امام حسینؑ کی زیارت کرو۔"
3️⃣ دعائے کمیل اور دعائے ف*ج پڑھیں، امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے لیے دعا کریں۔
۔4️⃣ غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں، کیونکہ امام مہدیؑ کا مشن عدل و انصاف کا قیام ہے، اور ہمیں اس میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
یہ دن صرف خوشی منانے کا دن نہیں، بلکہ اپنے امامؑ سے عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم ان کے حقیقی منتظر بنیں گے!
آئیے! یہ شبِ برأت، شبِ نجات، شبِ رحمت، شبِ مہدی (عج) میں ہم سب مل کر امام زمانہؑ کو ان الفاظ میں سلام پیش کریں:
*"السلام علیک یا بقیۃ اللہ فی ارضہ! اے فرزندِ رسول! ہم آپ کے ظہور کے منتظر ہیں، ہم آپ کے سپاہی بننا چاہتے ہیں، ہمیں قبول فرما لیجیے!"*
یا اللہ! بحقِ محمد و آلِ محمد ہمیں امام مہدی علیہ السلام کے سچے منتظرین میں شامل فرما، اور ہمیں ان کے ظہور کے لیے تیاری کرنے کی توفیق عطا فرما! *اللہم عجل لولیک الف*ج!*

13/02/2025

اے رَبِ جہاں، پنجتن پاک کا صدقہ!
اِس قوم کا دامن غمِ شبیر سے بھر دے
❤️🌷🎋🥀🎋🌷❤️
بچوں کو عطا کر علی اصغرؑ کا تبسم!
بوڑھوں کو حبیب ابنِ مظاہر کی نظر دے
❤️🌷🎋🥀🎋🌷❤️
کمسِن کو ملے ولولہ عونؑ و محمدؑ!
ہر ایک جواں کو علی اکبر کا جگر دے
❤️🌷🎋🥀🎋🌷❤️
ماؤں کو سِکھا ثانئ زہراؑ کا سلیقہ!
بہنوں کو سکینہؑ کی دعاؤں کا اثر دے
❤️🌷🎋🥀🎋🌷❤️
یارَب تجھے عابدؑ کی اسیری قسم ہے!
بیمار کی راتوں کو شفایاب سحَر دے
❤️🌷🎋🥀🎋🌷❤️
مُفلس پہ زَرومال و جواہر کی ہو بارش!
مقروض کا ہر قرض ادا غیب سے کر دے
❤️🌷🎋🥀🎋🌷❤️
پابندِ رَسن زینبؑ و کلثومؑ کا صدقہ
بے جُرم اسیروں کو رہائی کی خبر دے
❤️🌷🎋🥀🎋🌷❤️
جو مائیں بھی رُوتی ہیں بیادِ علی اصغرؑ
اُن ماؤنکی آغوش کو اولاد سےبھردے
❤️🌷🎋🥀🎋🌷❤️
جو حق کے طرافدار ہوں وہ ہاتھ عطا کر
جو مجلسِ شبیرؑ کی خاطر ہو وہ گھر دے
❤️🌷🎋🥀🎋🌷❤️
قسمت کو فقط خاکِ شفا بخش دے مولاؑ!
مَیں یہ نہیں کہتاکہ مجھےلعل و گُہر دے
❤️🌷🎋🥀🎋🌷❤️
آنکھوں کو دِکھا روضہءِ مظلوم کا منظر
قدموں میں نجف تک بھی کبھی اِذنِ سفردے
❤️🌷🎋🥀🎋🌷❤️
جو چادرِ زینبؑ کی عزادار ہیں مولا !
محفوظ رہیں ایسی خواتین کے پردے
❤️🌷🎋🥀🎋🌷❤️
غم کوئی نہ دے ہم کو سِوائے غمِ شبیر!
شبیرؑ کا غم بانٹ رہا ہے تو اِدھر دے
❤️🌷🎋🥀🎋🌷

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مسجد و امام بارگاہ قصر آل محمد ص بنگلہ کمبوہ قصور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share