17/07/2026
محمد وجدان رحمان، فرزند عطا الرحمن خان کو پاکستان کے مایہ ناز تعلیمی ادارے ایچی سن کالج، لاہور میں 100% بورڈنگ اسکالرشپ پر داخلہ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد۔ مزید باعثِ فخر بات یہ ہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا سے اس اسکالرشپ کے لیے منتخب ہونے والے واحد طالب علم ہیں۔
یہ کامیابی صرف ان کے خاندان ہی نہیں بلکہ کوٹلہ محسن خان،لنڈی یرغجو / لنڈی ارباب اور پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ مستقبل میں بھی اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔ آمین