04/10/2026
۔۔۔۔دیر لوئر ۔۔میدان بائی پاس پر ڈکیتی واردات میں دو بھائی جانبحق ۔۔۔۔
میدان میں ناخوشگوار واقعات آخر کب تک؟؟؟
انکی تدارک اور زمہ داری کس کی ہوسکتی ہے؟؟
رات کو جو واقعہ آیا ہے نہایت افسوسناک ہے۔کہ کوٹکی ڈھیرئی میدان تحصیل لعل قلعہ ے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد سلیم خان اور انکا بھائی ناصرخان تیمرگرہ سے رات تقریباً 1 بجہ آرہے تھے کہ بائی پاس روڈ کمر کوٹکی حیاہ سیرئی حدودات میں نامعلوم افراد نے فایرنگ کرکے دو بھائیوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔
لوئر دیر کے علاقے حیاسیرئی بائی پاس، کمر کوٹکے کے قریب مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے، جبکہ مبینہ طور پر ایک ساتھی محفوظ رہا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سلیم اور ناصر خان دو بھائی رات کے وقت تیمرگرہ سے واپس آرہے تھے۔ جو کمر کوٹکے کے قریب حیاسیرئی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر گاڑی کو روک کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔مبینہ طور پر مسلح افراد نے بھاری رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تاہم لوٹی گئی رقم اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کی حتمی تصدیق تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی او شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔
واقعے کے باعث علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔۔۔