*مقامی صحافی نبیل انور ڈھکو کی رپورٹ پر چکوال پولیس کی بروقت کاروائی*
* Media Group Chakwal...*
نبیل انور ڈھکو کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے ڈسرکٹ پولیس آفیسر چکوال کاشف ذوالفقار نے ایس ایچ او چوآسیدن شاہ کو ڈنڈوت جا کر معاملے کی فوراً پڑتال کرنے کی ہدایت کی۔
ایس ایچ او راجہ فیصل ندیم اپنی ٹیم کے ہمراہ شفقت کے گھر پہنچے اور جس کمرے میں رکھے میز پر علم کا عکس پڑ رہا تھا اس کمرے کا جائزہ لیا۔
کمرے کا جائزہ لینے پر پتہ چلا کہ گھر کی چھت پر علم نصب ہے اور اس کا عکس میز پر پڑ رہا ہے۔
ایس ایچ او نے علم کو اس جگہ سے تبدیل کروایا تو عکس بھی غائب ہو گیا۔
ویڈیو بنانے والے ذاکر اسد عباس اور گھر کے مالک شفقت کو چوآسیدن شاہ پولیس تھانے لے آئی۔
تھانے میں آ کر ویڈیو بنانے والے ذاکر اسد عباس اور گھر کے مالک شفقت نے ویڈیو بیان میں سچ اگل دیا۔
ذاکر اسد عباس نے ویڈیو میں اعتراف کیا کہ جب ہم نے آج علم پاک ہٹایا تو اس کا عکس بھی ہٹ گیا، لہذا اسے کوئی معجزہ نہ سمجھا جائے۔
13/07/2026
اگر آپ بستر پر جاتے ہی چند سیکنڈوں میں نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں تو آپ دنیا کے خوش قسمت انسان ہیں:نعمان اعجاز
پرسکون نیند اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے، جس کی قدر اکثر انسان اُس وقت کرتا ہے جب یہ نعمت میسر نہ رہے۔ ذہنی سکون، مطمئن دل اور فکر سے آزاد زندگی گہری اور پرسکون نیند کا سبب بنتی ہے۔ آج کی مصروف اور پریشان کن زندگی میں اگر کوئی شخص بستر پر جاتے ہی سکون سے سو جاتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ ایک قیمتی نعمت سے مالا مال ہے۔ صحت، سکون اور اچھی نیند وہ خزانے ہیں جن کی قیمت کا اندازہ ہر کسی کو نہیں ہوتا۔
11/07/2026
07/07/2026
افسوسناک خبر
ٹی ایم اے (بلدیہ) آفس، چکوال کے قریب بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث 18 سالہ نوجوان جاں بحق۔
محمد ثاقب ولد محمد علی راستے سے گزرتے ہوئے اچانک بجلی کے کھمبے کو چھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع
Be the first to know and let us send you an email when Haaq Baho Real Estate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.