بِشانی فیملی چلاس

Directions

بِشانی فیملی چلاس واحِد یقین آخری اُمید اللّٰہ تعالیٰ...!!

کامیاب آپریشن کے بعد شاہد اللّٰہ کو آپریشن تھیٹر سے روم شفٹ کردیا گیا ہے.اللّٰہ تعالیٰ مزید صحت کے ساتھ لمبی زندگی عطا ف...
15/09/2026

کامیاب آپریشن کے بعد شاہد اللّٰہ کو آپریشن تھیٹر سے روم شفٹ کردیا گیا ہے.

اللّٰہ تعالیٰ مزید صحت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے 🙏

حاجی حُکم خان!❤️
02/09/2026

حاجی حُکم خان!❤️

دلی مبارکباد!بشانی فیملی کے چشم و چراغ، محترم برکت اللّٰہ نور کو پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ،  چلاس برانچ کے منیجر کی ذمہ ...
02/09/2026

دلی مبارکباد!

بشانی فیملی کے چشم و چراغ، محترم برکت اللّٰہ نور کو پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ، چلاس برانچ کے منیجر کی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں

یہ کامیابی آپ کی محنت، قابلیت، دیانت اور مسلسل جدوجہد کا خوبصورت ثمر ہے آپ کی یہ پیشہ ورانہ ترقی نہ صرف آپ کے لیے بلکہ پوری بشانی فیملی کے لیے باعثِ فخر اور مسرت ہے..!!❤️

Barkat Ullah Noor

بِشانی فیملی کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو یومِ آزادی بہت بہت مبارک ہو! 🇵🇰یومِ آزادی ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ آزاد وطن ای...
13/08/2026

بِشانی فیملی کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو یومِ آزادی بہت بہت مبارک ہو! 🇵🇰

یومِ آزادی ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ آزاد وطن ایک بہت بڑی نعمت اور ذمہ داری ہے ہمارے بزرگوں نے ایک آزاد ملک کے حصول کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، اس لیے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس آزادی کی قدر کریں اور اسے اپنے مثبت کردار سے مضبوط بنائیں!

ہم اپنے خاندان سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی محبت صرف سبز ہلالی پرچم لہرانے یا ملی نغمے سننے تک محدود نہیں ہونی چاہیے وطن سے سچی محبت اس وقت ظاہر ہوتی ہے جب ہم اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں، قانون کا احترام کریں، دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں، تعلیم کو اہمیت دیں اور معاشرے میں امن و برداشت کو فروغ دیں!

آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو آزادی کا حقیقی مفہوم سمجھائیں۔ انہیں بتائیں کہ ایک مضبوط پاکستان صرف حکومت یا اداروں سے نہیں بنتا، بلکہ ہر گھر، ہر فرد اور ہر خاندان کے اچھے کردار سے بنتا ہے!

آئیے اس یومِ آزادی پر ہم عہد کریں کہ اپنے گھر سے مثبت تبدیلی کا آغاز کریں گے، نفرت کے بجائے محبت، تقسیم کے بجائے اتحاد، مایوسی کے بجائے امید اور شکایت کے بجائے عملی کردار کو اپنائیں گے!

ہماری آزادی ہماری ذمہ داری ہے، اور پاکستان کا روشن مستقبل ہمارے آج کے کردار سے وابستہ ہے!

اِسلام زندہ باد !
پاکستان پائندہ باد!

03/08/2026

آج کے دن❤️

 #بِشانی_فیملی_چلاسبِشانی فیملی کی جانب سے گلگت بلتستان کی نئی اِسمبلی کے معزز اراکین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں آپ کا...
22/06/2026

#بِشانی_فیملی_چلاس

بِشانی فیملی کی جانب سے گلگت بلتستان کی نئی اِسمبلی کے معزز اراکین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں آپ کا انتخاب عوام کے اعتماد، امیدوں اور ایک روشن مستقبل کی ذمہ داری کا مظہر ہے!

یہ منصب محض ایک اعزاز نہیں بلکہ ایک امانت ہے، جو آپ کو اس خطے کے عوام کی خدمت، انصاف کی فراہمی اور پائیدار ترقی کے لیے سونپی گئی ہے گلگت بلتستان کی پہچان اس کی ثقافتی وراثت، قدرتی حُسن اور باہمت عوام ہیں اور آپ پر لازم ہے کہ ان اقدار کی حفاظت اور فروغ کو یقینی بنائیں!

یقین ہے کہ آپ اجتماعی مفاد کو ذاتی ترجیحات پر مقدم رکھتے ہوئے شفافیت، دیانت اور بصیرت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے آپ کے فیصلے آنے والی نسلوں کی سمت کا تعین کریں گے، اس لیے ہر قدم ذمہ داری اور دوراندیشی کا متقاضی ہے!

اللہ آپ کو حق و انصاف پر قائم رہنے، عوام کی صحیح نمائندگی کرنے اور اس خطے کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کی توفیق عطا فرمائے!

20/03/2026

بِشانی فیملی کے طرف سے تمام اہل اسلام کو عید الفطر بہت بہت مبارک ہو ❣️

15/03/2026

بِشانی فیملی چلاس 🖤
افطاری کی گھڑی دراصل شکر اور رحمت کی گھڑی ہوتی ہے سارا دن صبر، عبادت اور بھوک و پیاس برداشت کرنے کے بعد جب دسترخوان سجتا ہے تو دل بے اختیار اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہے یہ لمحہ یاد دلاتا ہے کہ اللہ کی دی ہوئی ہر نعمت کتنی قیمتی ہے افطاری صرف کھانے پینے کا نام نہیں بلکہ محبت، بھائی چارے اور شکر گزاری کا خوبصورت اظہار ہے اللّٰہ تعالیٰ ہماری عبادتوں کو قبول فرمائے اور اس بابرکت وقت کی دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے!

12/03/2026


بِشانی فیملی کی طرف سے رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کی آمد بہت بہت مبارک ہو!یہ عشرہ جہنم سے نجات کا عشرہ ہے اللّٰہ تعالیٰ...
10/03/2026

بِشانی فیملی کی طرف سے رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کی آمد بہت بہت مبارک ہو!
یہ عشرہ جہنم سے نجات کا عشرہ ہے اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو اس مبارک عشرے کی برکتوں سے مالا مال فرمائے، ہماری عبادات کو قبول فرمائے اور سب کے مغفرت و بخشش عطا فرمائے🙏

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بِشانی فیملی چلاس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category