Syed Anjum Raza Trimizi

Call Directions

Syed Anjum Raza Trimizi Property Developer

01/08/2026
نادرا سنٹر جانا مشکل ہو تو پریشان نہ ہوں۔ اپائنٹمنٹ بک کروا کر نادرا بائیکر کو اپنے گھر پر بلوائیں اور شناختی کارڈ کی تج...
30/07/2026

نادرا سنٹر جانا مشکل ہو تو پریشان نہ ہوں۔ اپائنٹمنٹ بک کروا کر نادرا بائیکر کو اپنے گھر پر بلوائیں اور شناختی کارڈ کی تجدید یا ترمیم کی درخواست کی کارروائی مکمل کریں۔
یہ سہولت فی الحال اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، واہ کینٹ، لاہور، کراچی اور حیدرآباد میں دستیاب ہے۔
اپائنٹمنٹ کے لئے ہیلپ لائن: 051111786100
موبائل صارفین: 1777

برسات میں بھی یاد نہ جب اُن کو ہم آئے​پھر کون سے موسم سے  کوئی  آس  لگائے
28/07/2026

برسات میں بھی یاد نہ جب اُن کو ہم آئے​
پھر کون سے موسم سے کوئی آس لگائے

‏راہول گاندھی نے وائرل ہونے والے مسلمان محمد عرفان سے ملاقات کی ہے انڈیا میں اب مہم چل رہی کہ محمد عرفان جو ایک کچی بستی...
28/07/2026

‏راہول گاندھی نے وائرل ہونے والے مسلمان محمد عرفان سے ملاقات کی ہے انڈیا میں اب مہم چل رہی کہ محمد عرفان جو ایک کچی بستی میں جھونپڑی میں رہتا مگر اس کا علم اس کا تجزیہ بارے تجزیہ نگاروں سے بڑھ کر ہے اسے بہتر مواقع مہیا کئیے جائیں

‏⁧‏نیویارک کے ایک پارک میں ایک معمر شخص کی ایک بیوہ سے ملاقات ہوئی ۔‏ یہ سلسلہ کافی دنوں تک چلتا رہا جو بعد میں دوستی او...
25/07/2026

‏⁧
‏نیویارک کے ایک پارک میں ایک معمر شخص کی ایک بیوہ سے ملاقات ہوئی ۔
‏ یہ سلسلہ کافی دنوں تک چلتا رہا جو بعد میں دوستی اور پھر محبت تک جا پہنچا، صاحب نے خاتون سے شادی کی درخواست کی جو منظور ہو گئی ۔
‏معمر شخص نے بیوہ کو منگنی کی انگوٹھی پہنا دی پھر انہوں نے اپنے لئے مکان کی تلاش شروع کر دی کیونکہ بڑے میاں ہوٹل میں رہتے تھے۔
‏ بیوہ نے ایک مکان پسند کیا اور بڑے میاں نے منہ مانگی قیمت دے کر وہ مکان خرید لیا۔
‏لیکن دوسرے روز بیوہ خاتون مقررہ وقت پر پارک نہیں پہنچیں۔ بڑے میاں نے بہت انتظار کیا، کئی روز گزر گئے مگر بیوہ خاتون کے بارے میں کوئی خبر نہ ملی۔
‏ بیوہ نے اپنے گھر کا جو پتہ بڑے میاں کو بتایا تھا وہ اس پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ وہاں سے جا چکی ہے۔
‏ یہ وہی مکان تھا جو بڑے میاں نے ایجنٹ کے ذریعے خریدا تھا اور ان کی ہونے والی دلہن نے بےحد پسند کیا تھا۔
‏ ایجنٹ سے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ وہ خاتون اس مکان کی مالکن تھیں اور ایک عرصے سے اسے فروخت کرنے کی کوشش کر رہی تھیں لیکن مناسب قیمت نہیں مل رہی تھی۔
😂😂😂😂

25/07/2026

تعلیم کے میدان میں دنیا بلیک بورڈ سے AI بورڈ پر جا رہی ہے اور ہم ابھی تک نظام تعلیم اور سکول سسٹم دونوں چلانے میں فیل ہو چکے ہیں۔

‏لاہور کی آمنہ 32 سال کی تھی۔ اچھرہ کی تنگ سی گلی میں 2 کمروں کا گھر، 3 چھوٹے بچے، اور شوہر فاروق چارپائی پر۔‏فاروق اچھر...
25/07/2026

‏لاہور کی آمنہ 32 سال کی تھی۔ اچھرہ کی تنگ سی گلی میں 2 کمروں کا گھر، 3 چھوٹے بچے، اور شوہر فاروق چارپائی پر۔

‏فاروق اچھرہ بازار میں درزی تھا۔ ہاتھ میں برکت تھی۔ مہینے کا 35 ہزار کما لیتا۔ گھر چھوٹا تھا مگر ہنسی بڑی تھی۔

‏پھر ایک رات سب بدل گیا۔ فاروق کو اچانک فالج کا حملہ ہوا۔ آدھا جسم سن ہو گیا۔ ڈاکٹر نے کہا 6 مہینے مکمل آرام۔ گھر میں جو 20 ہزار جمع تھے، وہ 10 دن میں دواؤں میں ختم ہو گئے۔

‏بھائیوں کو فون کیا تو ایک نے کہا "اللہ خیر کرے گا" دوسرے نے فون ہی نہیں اٹھایا۔

‏تیسرے دن آٹا ختم ہو گیا۔ بچوں نے کہا "امی بھوک لگی ہے"۔ آمنہ کے پاس کچھ نہیں تھا۔ اس نے چولہے پر خالی پتیلی میں پانی گرم کرنا شروع کر دیا تاکہ بچوں کو لگے کچھ پک رہا ہے۔ بچے پانی کی آواز سنتے سنتے بھوکے ہی سو گئے۔ آمنہ اس رات چولہے کے سامنے بیٹھ کر اتنا روئی کہ اس کی آنکھیں سوج گئیں۔ اس نے آسمان کی طرف دیکھ کر کہا "یا اللہ، میں بھیک نہیں مانگوں گی، بس مجھے ایک راستہ دے دے"۔

‏اگلی صبح وہ گلی میں ہالہ باجی کے پاس گئی۔ ہالہ باجی گلی میں ہی چھوٹی سی کریانہ دکان چلاتی تھی۔ آمنہ نے شرم سے کہا "باجی 1000 روپے ادھار دے دو، بچوں کے لیے راشن لینا ہے، جلدی واپس کر دوں گی"۔ ہالہ نے بغیر کچھ پوچھے 1000 روپے دے دیے اور بولی "واپس کی جلدی نہیں، جب ہاتھ میں آئے تب دینا"۔

‏آمنہ نے اسی 1000 روپے سے 1 کلو چاول، 2 کلو دال، تیل اور 20 شاپر لیے۔ گھر آ کر اس نے پہلے دن صرف 5 ٹفن بنائے۔ دال چاول۔

‏پہلا دن قیامت تھا۔ آمنہ کانپتے ہاتھوں سے گلی میں نکلی تو شرم سے زمین میں گڑ رہی تھی۔ شام تک 2 ٹفن واپس آ گئے۔ ایک نے کہا "مہنگا ہے" دوسرے نے کہا "کل لینا"۔ آمنہ گلی کے کونے میں کھڑی ہو کر رو پڑی۔ اسے لگا ہالہ کے 1000 بھی ڈوب گئے۔

‏وہ خالی ٹفن لے کر گھر آئی تو اس کی 6 سال کی چھوٹی بیٹی حفصہ دوڑ کر آئی اور بولی "امی، آج گلی میں انکل کہہ رہے تھے آمنہ باجی کے چاول بہت مزے کے تھے"۔ اس ایک جملے نے آمنہ کے سارے آنسو خشک کر دیے۔

‏دوسرے دن اس نے پھر 5 بنائے۔ اس بار سارے بک گئے۔ 500 روپے منافع۔ اس نے 3 دن میں ہالہ کے 1000 روپے واپس کر دیے۔ ہالہ نے کہا "پتر اب یہ تیرے ہیں، اسی کو بڑھا"۔ اس رات آمنہ کے بچے 4 دن بعد پیٹ بھر کر سوئے۔ آمنہ نے بچوں کو سوتا دیکھا اور دل میں کہا "بس اب پیچھے نہیں دیکھنا"۔

‏پھر آمنہ نے اصول بنایا۔ روز کی کمائی کے 3 ڈبے۔ پہلا ڈبہ گھر کا - 400 روپے دال سبزی کے لیے۔ دوسرا ڈبہ خوابوں کا - 150 روپے مٹی کے ڈبے میں بچوں کی فیس کے لیے۔ تیسرا ڈبہ برکت کا - 50 روپے الگ، تاکہ کل کوئی دوسری آمنہ بھوکی ہو تو وہ اس کی مدد کر سکے۔

‏لوگ ہنسے "آمنہ ٹفن والی بن گئی"۔ آمنہ مسکرا کر بولی "ہاں، ٹفن والی بنی ہوں، بھیک والی نہیں بنی"۔

‏پہلے مہینے 12 ہزار جمع۔ دوسرے مہینے ٹفن 5 سے 20 ہو گئے۔ 2 مہینے بعد کام اتنا بڑھ گیا کہ آمنہ نے 2 لڑکیاں مدد کے لیے رکھ لیں۔

‏چوتھے مہینے فاروق چارپائی سے اٹھ کر بیٹھنے لگا۔ اس نے کہا "آمنہ، تو نے میری غیرت بچا لی"۔ آمنہ بولی "آپ نے 10 سال مجھے کھلایا، اب میری باری ہے"۔

‏6 مہینے بعد 40 ٹفن روز کے۔ مہینے کا 45 ہزار منافع۔

‏آج اچھرہ بازار میں "آمنہ ٹفن سروس" ہے۔ دیوار پر لکھا ہے "عورت کمزور نہیں، موقع کی بھوکی ہے۔ 1000 روپے بھی قسمت بدل دیتے ہیں اگر نیت میں بھیک نہ ہو، ہمت ہو"۔

‏یہ نایاب اور تاریخی تصویر 1948 میں کراچی کے نواحی علاقے ملیر میں لی گئی ہے:‏تصویر میں بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی...
23/07/2026

‏یہ نایاب اور تاریخی تصویر 1948 میں کراچی کے نواحی علاقے ملیر میں لی گئی ہے:
‏تصویر میں بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح اور مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح، ریاستِ بہاولپور کے آخری امیر نواب صادق محمد خان عباسی پنجم کے ہمراہ ہائی ٹی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
‏قائد اور امیر کے درمیان کھڑے سفید سوٹ میں ملبوس نوجوان امیر کے صاحبزادے، مستقبل کے نواب ہیں۔ جبکہ محترمہ فاطمہ جناح کے پیچھے بائیں جانب کھڑے کرنل ہاشمی ہیں، جو امیر بہاولپور کے اے ڈی سی تھے۔
‏یہ تصویر صرف ایک چائے کی محفل نہیں، بلکہ اس بے لوث محبت اور وفا کی گواہ ہے جب نواب آف بہاولپور نے اپنی پوری ریاست پاکستان پر قربان کر دی تھی۔...

1938 : قائد اعظم کے دورہ پٹنہ کے دوران لی جانے والی قیمتی تصویر : اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ قائد اعظم  درمیان میں نہی...
23/07/2026

1938 : قائد اعظم کے دورہ پٹنہ کے دوران لی جانے والی قیمتی تصویر : اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ قائد اعظم درمیان میں نہیں بیٹھے بلکہ اپنے میزبان کو عزت دی۔
درمیان میں بہار کی ایک بہت عظیم شخصیت نشیں ہیں بیریسٹر سید عبدالعزیز، جو برصغیر کے ان نامور مسلم رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد میں فکری اور سیاسی سطح پر اہم کردار ادا کیا۔ آپ کو “عزیزِ ملت” کے خطاب سے یاد کیا جاتا ہے، جو آپ کی قومی خدمات اور ملتِ اسلامیہ سے گہری وابستگی کا مظہر ہے۔ عزیز ملت اسکول اورنگی ٹاؤن انہی کے نام پر قائم کیا گیا۔ انکے برابر میں پٹنہ کے مشہور بیرسٹر محمد شریف بیٹھے ہیں جبکہ عقب میں بہار مسلم نیشنل گارڑذ کے سالار اعلی سید مظہر امام اپنے ساتھیوں سمیت کھڑے ہیں۔

‏اتفاق میں برکت ہے مودی سرکار نے مسلمان اور سکھ لڑکیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک کر سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہر الد...
22/07/2026

‏اتفاق میں برکت ہے مودی سرکار نے مسلمان اور سکھ لڑکیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک کر سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہر الدین کی بیٹی کو واپس میڈیکل کالج میں داخل کرالیا رپورٹ کے مطابق چار روز قبل جب محمد اظہر الدین کی بیٹی کو کالج سے نکال دیا گیا تو کالج میں موجود 130 سے زائد مسلم اور سکھ لڑکیوں نے احتجاجاً کالج آنا چھوڑ کر کالج انتظامیہ کے خلاف مہم شروع کردی جس سے پورے بھارت کے مختلف اداروں میں پڑھنے والی مسلمان اور سکھ لڑکیاں ایک آواز بن کر سامنے آگئی اور مودی سرکار نے جب دیکھا کہ یہ معاملات اب کنٹرول سے باہرہونے والے ہیں تو کالج انتظامیہ کی پوری ٹیم خود چل کر اظہر الدین کے گھر گئے اور اپنی حرکت پر معذرت کرلی اور کہا جو کچھ ہوا وہ ایک غلطی تھی دوبارہ ایسا نہیں ہوگا محمد اظہر الدین کا اس پر کہنا تھا کہ میں تو آپ کو کہتا ہوں کہ بھارت میں مسلمان اتنا کمزور نہیں ہیں جتنا آپ نے سمجھ لیا ہیں سکھ بہنوں کا مسلمان بہنوں کیساتھ ملکر باہر نکلنا اس بات کی واضح دلیل ہیں کہ بہت جلد آپ کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہوگا اس موقع پرلڑکیوں کی جانب سے محمد اظہر الدین کی بیٹی کو دوبارہ کالج آنے پر مسلمان اور سکھ لڑکیوں نے اس کا شاندار استقبال کرکے اس پر پھولوں کی بارش کردی اور نعرہ بازی کی گئی۔

Address

Jalal Pur Road Near Gourmet Baker
Hafizabad

Telephone

+923006526181

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Anjum Raza Trimizi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share