11/10/2026
کراچی: یونس آباد گلی نمبر 10 میں آج علی الصبح تقریباً ساڑھے چار بجے رزاق بوٹ والے کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے قریبی گھروں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کاظم رضا رند، سمیع مغل، دانش اجمل اور یاسر مغل نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔ صورتِ حال کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے قریبی گھروں کے رہائشیوں کو بھی احتیاطاً باہر نکالا گیا اور اردگرد کے گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے، تاکہ آگ مزید پھیلنے اور کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔
نوجوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے KMC فائر بریگیڈ کو بھی اطلاع دی اور گاڑی کو موقع پر بلوایا۔ نوجوانوں کی فوری کوششوں اور KMC فائر بریگیڈ کے عملے کی مشترکہ کارروائی سے آگ پر قابو پانے میں مدد ملی اور اردگرد کے گھروں کو محفوظ بنانے کی کوشش کی گئی۔
اس موقع پر KMC فائر بریگیڈ کے عملے اور یونس آباد کے ان نوجوانوں کو سلام، جنہوں نے بروقت کارروائی اور انسانیت کی خدمت کی قابلِ فخر مثال قائم کی۔