Zeeshan Dogar

Call Directions Contact the business

Zeeshan Dogar Realtor | Consultant | Anchor | Media Person
I help people invest in Real Estate
(1)

الحمدللہ! 🤲دو ماہ کی بیماری، کئی آزمائشیں… مگر اللہ نے کرم کیا اور آج پھر آپ کے سامنے ہوں۔ جن اپنوں کی دعائیں ڈھال بنیں،...
06/10/2026

الحمدللہ! 🤲

دو ماہ کی بیماری، کئی آزمائشیں… مگر اللہ نے کرم کیا اور آج پھر آپ کے سامنے ہوں۔ جن اپنوں کی دعائیں ڈھال بنیں، آپ سب کا دل سے شکریہ۔ 🤍

شکر ہے اس رب کا جس نے نئی زندگی دی۔ 🌿

زندگی میں بہت سے لوگ ملتے ہیں، لیکن کچھ لوگ دل میں گھر کر جاتے ہیں۔اسامہ آفتاب میرے لیے انہی لوگوں میں سے ایک ہے۔ یہ صرف...
21/09/2026

زندگی میں بہت سے لوگ ملتے ہیں، لیکن کچھ لوگ دل میں گھر کر جاتے ہیں۔
اسامہ آفتاب میرے لیے انہی لوگوں میں سے ایک ہے۔ یہ صرف میرا دوست یا ساتھی نہیں، میرے بڑے بھائی کی طرح ہے۔ ❤️
میری بیماری کے دنوں میں جس طرح اس نے میرا ہاتھ تھاما، میرا حوصلہ بڑھایا اور ہر مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑا رہا، یہ محبت اور خلوص میں کبھی نہیں بھول سکتا۔

اور الحمدللہ، ہم دونوں اپنے بڑے بھائی Dr. Subayyal Ikram صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہم ان سے اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت کرتے ہیں اور ان شاء اللہ آخری سانس تک ان کا ساتھ نبھائیں گے۔ ❤️
خوشی میں ساتھ دینے والے بہت مل جاتے ہیں، اصل اپنے وہ ہوتے ہیں جو مشکل وقت میں آپ کا ہاتھ پکڑ کر کھڑے رہیں۔
اسامہ بھائی، اللہ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے۔
آپ کی محبت، خلوص اور وفاداری میرے لیے ہمیشہ قیمتی رہے گی۔ ❤️🤲🏻

12/09/2026

5 کروڑ میں کون سا کاروبار کرنا چاہیے
 میرا opinion ہے اگر زمین اپنی ہے تو ڈیری فارمنگ کرنی چاہیے آپ کی کیا رائے ہے؟؟

06/09/2026

ایک روایت میں ہے کہ حضرت کعب احبار رحمہ اللہ جو پہلے یہود کے بڑے علماء میں سے تھے ،پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں مسلمان ہوگئے تھے،انہوں نے بیان کیا کہ اگر میں یہ چند کلمات نہ پڑھا کرتا تو یہود جادو سے مجھے گدھا بنا دیتے وہ الفاظ یہ ہیں:

" أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْعَظِيْمِ الَّذِيْ لَيْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ، وَبِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِيْ لَايُجَاوِزُهُنَّ بَـرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ، وَبِأَسْمَآءِ اللهِ الْحُسْنىٰ كُلِّهَا مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ۔ "

تیرہ سال دین کی خدمت… اور آج بچوں کی روٹی کا سوال! 💔ایک عالمِ دین کا پیغام پڑھا تو دل ہل کر رہ گیا۔تیرہ سال مدرسے میں دی...
04/09/2026

تیرہ سال دین کی خدمت… اور آج بچوں کی روٹی کا سوال! 💔

ایک عالمِ دین کا پیغام پڑھا تو دل ہل کر رہ گیا۔
تیرہ سال مدرسے میں دین کی خدمت کی، بچوں کو قرآن پڑھایا، دین سکھایا، اپنی جوانی دین کے نام کر دی… اور آج مدرسے سے الگ ہونے کے بعد اپنے بچوں کے لیے روزگار اور روٹی کے پیسوں سے پریشان ہیں۔

ذرا سوچیں…
جو شخص برسوں ہمارے بچوں کو دین سکھاتا رہا، آج اس کے اپنے بچے کیوں مجبور ہوں؟

ہم علماء کی عزت صرف تقریروں اور جلسوں میں کیوں کرتے ہیں؟
جب ایک عالم مشکل میں ہو تو ہم اس کا ہاتھ تھامنے کے بجائے اسے اکیلا کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟

مدارس کے ذمہ داران سے بھی گزارش ہے:
اگر کسی عالم سے راستے جدا کرنے پڑیں تو کم از کم اس کے خاندان اور مستقبل کا خیال ضرور رکھا جائے۔

علماء صرف منبر کی زینت نہیں، ہماری نسلوں کے معلم ہیں۔
ان کی عزت صرف الفاظ سے نہیں، مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہو کر کریں۔ 💔

اللہ تعالیٰ ہر بے روزگار عالمِ دین کو باعزت، حلال اور کشادہ رزق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

#علماء #مدارس #مدرسہ #قرآن #اسلام #انسانیت #زکوۃ #صدقہ #پاکستان

02/09/2026

کیا قرآن و حدیث میں نظر بد اور جادو جنات کی کوئی علامات بھی بتائی گئی ہیں ؟یا یہ روحانی معالج خود سے ہی سب بتا رہے ہوتے ہیں؟

کاش حسن اللہ یاری! تم نے بھی یحییٰ عارفی صاحب سے جامعہ محمدیہ میں کچھ سال پڑھا ہوتا، تو شاید آج اس مناظرے کا نتیجہ کچھ ا...
30/08/2026

کاش حسن اللہ یاری! تم نے بھی یحییٰ عارفی صاحب سے جامعہ محمدیہ میں کچھ سال پڑھا ہوتا، تو شاید آج اس مناظرے کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔"

الحمدللہ! حق کی جیت ہوئی ❤️
آج اپنے استادِ محترم حضرت یحییٰ عارفی صاحب کو مناظرے میں کامیاب ہوتے دیکھ کر دل خوشی اور فخر سے بھر گیا۔ میرے لیے یہ لمحہ اس لیے بھی خاص ہے کہ مجھے چار سال تک عارفی صاحب کے قدموں میں بیٹھ کر علم حاصل کرنے اور ان سے سیکھنے کا شرف حاصل رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اُس نے مجھے ایسے استاد کا شاگرد بنایا۔ استاد کی کامیابی شاگرد کے لیے باعثِ فخر ہوتی ہے۔ ❤️
اللہ تعالیٰ ہمارے اساتذہ کے علم میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں ہمیشہ حق کو پہچاننے اور اس پر قائم رہنے کی توفیق دے۔ آمین 🤲
#یحییٰ_عارفی #مناظرہ #شاگرد #علم #حق #اسلام #الحمدللہ

29/08/2026

مشکلات آتی ہیں چلی جاتی ہیں لیکن لوگ یاد رہ جاتے ہیں جنہوں نے ساتھ دیا دعائیں کی میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں اور الحمدللہ میں پہلے سے بہت بہتر ہوں🤲❤️

Address

Near 250 Broadway Main Boulevard, D. H. A. Commercial Broadway DHA Commercial Broadway
Lahore
54000

Telephone

+923004807659

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zeeshan Dogar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zeeshan Dogar:

Shortcuts

Share